۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ طالب جوہری

حوزہ/نماز جنازہ سے قبل علامہ طالب جوہری کی میت انچولی میں مسجد خیرالعمل میں لائی گئی، مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین امروہہ گراونڈ انچولی میں ادا کی گئی، انکی تدفین نیو رضویہ سوسائٹی میں مدرسے میں کی جائیگی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق معروف بزرگ عالم ِدین اور ذاکر اہلبیت علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ امروہہ گراؤنڈ کراچی میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ سے قبل علامہ طالب جوہری کی میت انچولی میں مسجد خیرالعمل میں لائی گئی، مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین امروہہ گراونڈ انچولی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ علامہ طالب جوہری کے شاگرد مولانا مصطفیٰ وکیل کی زیر اقتداء ادا کی گئی۔ ان کی تدفین نیو رضویہ سوسائٹی میں مدرسے میں کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و مذہبی رہنماؤں، علمائے کرام، سماجی شخصیات سمیت ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ علامہ طالب جوہری گذشتہ کئی روز سے کراچی کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج تھے، ان کی عمر 81 برس تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .